صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور اور راولپنڈی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔
انسدادِ پولیو پروگرام کے انچارج خضر افضال کے مطابق لاہور میں گلشنِ راوی، آؤٹ فال روڈ اور محمود بوٹی کے سیوریج میں پولیو وائرس ملا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے صفدرہ آباد اور سرائے کلاں کے سیوریج سے لیے گئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انچارج خضر افضال کے مطابق راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں مسلسل پولیو وائرس گردش کر رہا ہے۔