• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی: 19 سالہ نوجوان اپنی سالگرہ کے روز خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دوستوں کے ساتھ سالگرہ منا کر واپس جانے والا طالب علم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو  پیش آیا، جب دہلی یونیورسٹی کا طالب علم 19 سالہ ایشوریا پانڈے اپنے چار دوستوں کے ساتھ گڑگاؤں سے سالگرہ منانے کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ  راستے میں ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طلبہ نشے میں تھے، جبکہ طالب علم کی گاڑی فٹ پاتھ کے دوسری طرف رکھے بیریئر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایشوریا پانڈے کے 4 دوست زخمی ہوئے۔

نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹیلیٹر پر رہنے کے بعد گزشتہ رات انتقال کرگیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ نوجوان نے  بدھ کے روز اپنی سالگرہ منانے کے لیے اپنے دوستوں کو پارٹی دی تھی اور اس کیلئے انہوں نے گاڑی بھی کرائے پر لی تھی، واپسی پر انہوں نے گاڑی اپنے دوست ایشوریا مشرا کو چلانے کے لیے دی۔ حادثے کے وقت پانڈے ڈرائیور کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھااور شدید زخمی ہوگیا تھا۔

طالب علم ایشوریا پانڈے کا تعلق اتر پردیش کے ایٹاوہ سے تھا اور وہ دہلی کے لکشمی نگر میں ایک ہاسٹل میں رہ رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید