• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں ہر گھنٹے جنسی زیادتی کا واقعہ، گزشتہ برس 8800 سے زائد کیسز درج

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے درالحکومت لندن میں ہر گھنٹے جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں گزشتہ برس 8 ہزار 800 سے زائد ریپ کی شکایات درج کرائی گئیں۔ 

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس لندن میں 4 ہزار 300 بچوں کا ریپ ہوا یا ان پر جنسی حملہ کیا گیا۔ متاثرین کی مدد کرنے والی چیریٹیز نے صورتحال کو خوفناک قرار دے دیا اور زیادتی کے واقعات کی اصل شرح کہیں زیادہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ریپ کے علاوہ دیگر جنسی جرائم کی تقریباً 11 ہزار رپورٹس درج ہوئیں، جنسی جرائم کا نشانہ بننے والے ایک چوتھائی متاثرین کی عمر 18برس سے کم تھی۔ 

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 سے 2023 تک جنسی جرائم 14 فیصد بڑھ کر 20 ہزار تک جا پہنچے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہر 6 میں سے ایک عورت زیادتی کی رپورٹ درج کراتی ہے جبکہ ہر 5 میں سے صرف ایک مرد رپورٹ درج کراتا ہے۔ دیگر جنسی جرائم کے متاثرہ ہر چار افراد میں ایک شکایت کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید