• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدالمالک لانگو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ اختر مینگل

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سرداراختر مینگل ‘ مرکزی قائم مقا م صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ‘ مرکزی کابینہ اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے پارٹی کے سینئررہنما حاجی عبدالمالک لانگو کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے بلوچ قومی جدوجہد اور پارٹی کاز کیلئے تمام مصائب کا خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کیا جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔درین اثناء مرکزی کمیٹی کے رکن ملک گامن خان مری اور کوہلو کے آرگنائزر نوریز مری نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔