• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) چلتن پہاڑ سے گر کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ چلتن پہاڑ کے قریب ایک لاش پڑی ہوئی ہے جسے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں لاش کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ڈاکٹر کے مطابق ہلاکت پہاڑ سے گرنے کے باعث ہوئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔