• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرتا ہے‘ نعمان اسلم

کوئٹہ(پ ر)نیب اپنے دائرہ کار میں رہ کر مروجہ قوانین کے مطابق کام کرتا ہے۔ کرپشن کے ہائی پروفائل کیسز اور بدعنوانی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کے لئےآگاہی مہم نیب کی حکمت عملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نعمان اسلم نے یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو بلوچستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ طلباء نے نیب کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہیں نیب کے کام کی نوعیت اور طریقہ کار کے بارے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ بعد ازاں ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران مجید نے طلبا ء کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نعمان اسلم نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے قانون کے طلباء اور فیکلٹی کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے ایک اعلیٰ انسداد بدعنوانی ایجنسی کے طور پر نیب کے کردار پر زور دیا جو مروجہ قوانین کے تحت پیشہ ورانہ انداز میں کام کرتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے میگا کیسز اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اس کی روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے چیئرمین نیب کے وژن کو اجاگر کیا۔