• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک، دو زخمی

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ہلاک جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا، گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کباڑی کی دکان میں گھس گئی ، پولیس کے مطابق خروٹ آباد کا رہائشی سفر خان گزشتہ شب موٹر سائیکل پر ائیر پورٹ روڈ سے گھر جارہا تھا وہ جیسے ہی مغربی بائی پا س پر پہنچا تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد کباڑی کی دکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سفر خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں سفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔