• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر پورٹ روڈ پر گاڑی تلے کچل کر معمر خاتون جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی تلے کچل کر معمرخاتون جان کی بازی ہار گئی۔پولیس کے مطابق عالمو چو ک کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نےمعمر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھا دیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔