• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی پُراسرار ہلاکت

فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کا اہلکار پُراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس بدھ کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، واقعے میں خودکشی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش سفارت خانے کے احاطے سے ملی ہے۔

بھارتی سفارت خانے نے جمعے کو ایک سرکاری بیان میں اہلکار کی موت کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی 18 ستمبر 2024ء کی شام موت واقع ہوئی تھی۔

سفارت خانے کے مطابق سفارت کار کی لاش کی جلد بھارت منتقلی کے حوالے سے تمام متعلقہ ایجنسیوں اور خاندان کے افراد سے رابطے میں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے شخص کے بارے میں اضافی تفصیلات خاندان کی رازداری کی وجہ سے جاری نہیں کی جا رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید