• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس لینڈ: 8 سال میں پہلی بار نظر آنے والے برفانی ریچھ کو گولی مار دی گئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

آئس لینڈ میں 8 سال میں پہلی بار نظر آنے والے برفانی ریچھ کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی ریچھ گاؤں میں نظر آیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں کے لیے خطرہ سمجھا جانے پر پولیس نے اسے گولی مار دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریچھ کو 19 ستمبر کو شمال مغربی آئس لینڈ میں ماحولیاتی ایجنسی کے ساتھ مشاورت کے بعد ہلاک کیا گیا تھا۔

مقامی حکام کے مطابق برفانی ریچھ کو بزرگ خاتون نے اپنے گھر کے پاس دیکھا تھا جس کے بعد اس نے اپنی بیٹی کو اطلاع دی تھی۔

ہلاک کیے گئے ریچھ کا وزن 150 سے 200 کلو گرام تھا جسے مطالعے اور تحقیق کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عام طور پر ریچھ کو آئس لینڈ میں محفوظ جانور سمجھا جاتا ہے لیکن وہ کبھی کبھار انسانوں اور دیگر جانوروں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید