ڈنمارک کی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو جہاز میں چوہے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو جہاز میں موجود مسافر کے کھانے سے زندہ چوہا نکل آیا تھا جس کے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
مسافر طیارہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے اسپین کے شہر ملاگا کے لیے پرواز کر رہا تھا جسے چوہے کی وجہ سے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بعد ازاں تمام مسافروں کو دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا، اس صورتِ حال کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوہے کی موجودگی کے باعث طیارے میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہوئی تھی۔