• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم مصری تاجر پر جنسی زیادتی کے الزامات، ڈپارٹمنٹل اسٹور کی معذرت

محمد الفائد : فائل فوٹو
محمد الفائد : فائل فوٹو

گزشتہ سال انتقال کر جانے والے 94 سالہ مصری ارب پتی تاجر محمد الفائد پر ان کے ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد خواتین ملازمین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا، جس کے بعد اسٹور کی موجودہ انتظامیہ نے معذرت کرلی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کے مطابق الفائد کی ملکیت میں ہوتے ہوئے ڈپارٹمنٹل انتظامیہ نے مبینہ الزامات کو چھپانے کی کوشش کی۔الفائد کےخلاف الزامات پر ڈپارٹمنٹل اسٹور کی موجودہ انتظامیہ نے معذرت  کرتے ہوئے کہا کہ نئی انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے۔

دستاویزی فلم اور پوڈکاسٹ میں ڈپارٹمنٹل اسٹور کی 20 سے زائد سابق خواتین کارکنان نے گواہی دی تھی کہ الفائد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور یہ واقعات لندن، پیرس اور سینٹ ٹروپیز سمیت مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ 

دستاویزی فلم کے مطابق ڈپارٹمنٹل اسٹور مداخلت کرنے میں ناکام رہا اور 1985 اور 2010 کے درمیان الفائد کی ملکیت کے دوران جنسی بدسلوکی کے الزامات کی پردہ پوشی میں مدد کی۔

ڈپارٹمنٹل اسٹور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں اور متاثرین کے تحفظ میں ناکامی پر معذرت خواہ ہیں۔

یاد رہے کہ الفائد نے ڈپارٹمنٹل اسٹور 2010 میں تقریباً 2.3 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت قطر کے شاہی خاندان کو فروخت کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید