• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، وزیراعظم ، ان کی نائب اور چانسلر کا ملبوسات کیلئے عطیات نہ لینے کا اعلان

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر مستقبل میں ملبوسات کی ادائیگی کیلئے عطیات قبول نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم انجیلا رینر اور چانسلر ریچل ریوز بھی ملبوسات کیلئے عطیات نہیں لیں گی۔ حکومت کی تینوں سرفہرست شخصیات نے یہ فیصلہ سر کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کی جانب سے عطیات وصولی کیخلاف انکوائری کے بعد کیا۔وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے ملبوسات کیلئے 16,200 پائونڈ اور چشموں کیلئے 2,230 پانڈ کے عطیات قبول کیے تھے۔ انجیلا رینر نے بھی ملبوسات کیلئے 2,230 پانڈ کے عطیات وصول کیے تھے۔ اراکین پارلیمنٹ کے رجسٹر آف انٹرسٹ کے مطابق چانسلر ریچل ریوز نے کوئی عطیہ قبول نہیں کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید