مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیلی اخبار کے مضمون پر وضاحت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں شائع مضمون پر ردعمل میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارے میں موقف واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے، لاہور کے کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کےلیے یہ دور دور سے مودا ڈھونڈ کر لارہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران خاندان کو پہلے نریندر مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز سے متعلق وضاحت دینی چاہیے۔