• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرینی اور کویتی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

کراچی (نیوز ڈیسک) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن علی الیحیی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے الگ الگ ملاقاتوں میں تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیاہے۔ عرب نیوز کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے ملاقات میں بحرین اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےلیے مشترکہ مذاکرات کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کویت اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاامی صورتحال کے علاوہ دونوں ملکوں کیلئےمشترکہ تشویش کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید