• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا فیصلہ اچھا اور بر وقت ہے: ظفر پراچہ

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ—فائل فوٹو
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ—فائل فوٹو

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا فیصلہ اچھا اور بر وقت ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر پراچہ نے کہا کہ بازار میں نقد ڈالرز کی قلت محسوس ہونے لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بینک اخراجات سے بچنے کے لیے ڈالرز درآمد نہیں کرتے، ایکسچینج کمپنیز صارفین یا بینکوں کو ڈالرز فراہم کرتی ہیں۔

ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ترسیلات لانے پر سبسڈی دی جاتی ہے، ایکسچینج کمپنیوں کو ورکرز ترسیلات لانے پر کوئی سبسڈی نہیں دی جاتی۔

تجارتی خبریں سے مزید