• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی کے وائرل ہونے پر بشریٰ انصاری مایوس


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وائرل کلچر سے مایوسی کا اظہار کر دیا۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے مزاحیہ جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام میزبان تابش ہاشمی نے اپنی چلبلی و زندہ دل مہمان سے سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کی شہرت اور موسیقی کے حوالے سے بات کی۔

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان کے وائرل کلچر اور ہمارے لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وائرل ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے، کس طرح کی چیزوں کو وائرل کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دوسرے لوگ جس چیز کے لیے مشہور ہو رہے ہیں اس پر کہنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، لیکن مجھے یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ کس طرح موسیقی کی کھلے عام بے عزتی ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے مقبول گانوں اور موسیقی کا اس طرح استحصال مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید