وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک پائیدار ترقی حاصل نہیں ہوسکتی۔
اقوام متحدہ کی فیوچر سمٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیوچر پیکٹ 100 سے زائد ممالک کے لیے ترقی، عالمی مالیات نظام میں اصلاحات کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ تب ہی تبدیلی کا باعث بنے گا جب اس میں کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔
وزیر دفاع نے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے قرض کے اخراجات کم کرنا ہوں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کرنا ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کر کے منصفانہ ڈیٹا گورننس کو یقینی بنانا چاہیے، مصنوعی ذہانت کو قابو میں رکھنا ہوگا۔