پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دل کے جدید طریقہ کار سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تھیراکس ڈیوائس کے ذریعے کامیاب آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم نے کہا ہے کہ 3 روز کے دوران جدید طریقے سے 5 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں جن میں 3 مرد اور 3 خواتین مریض شامل ہیں۔
دوسری جانب شعبۂ کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے سربراہ ڈاکٹر عابداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے بعد یہ طریقۂ علاج اپنایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھیراکس ڈیوائس کے ذریعے دل کی چھوٹی شریانوں کو بڑی مقدار میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔