چین نے لبنان پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کر دی۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے۔
وانگ یی نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں اور شہریوں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، وانگ یی اور لبنان کے وزیرِ خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ کے بعد لبنان پر وحشیانہ بمباری سے 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 افراد شہید اور 1700 سے زائد زخمی ہو گئے۔