• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن غزہ جنگ بندی کیلئے پُرعزم ہیں، جیک سلیوان

جیک سیلوان(فائل فوٹو)۔
جیک سیلوان(فائل فوٹو)۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے پُرعزم ہیں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے کیلئے بھی پُرعزم ہیں۔ وہ اپنی کوششیں ترک نہیں کریں گے۔ 

 امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ فریقین کی طرف سے کافی چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہم کوشش جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ لبنان پر 18 سالوں میں اسرائیل کے بدترین ہلاکت خیز حملوں میں شہری آبادیوں پر طاقت ور بم بر سائے گئے۔ گذشتہ روز کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 بچوں سمیت 558 ہوگئی، جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہیں۔

کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دیں، چین کے بعد امریکا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کی ہدایت کردی، جبکہ  پینٹاگون نے اسرائیل لبنان بڑھتی کشیدگی پر اضافی فوج مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید