کانپور (اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرکانپور کے علاقے شاستری چوک میں ہند و انتہاپسندوں نے ایک مصروف سڑک پر 30سالہ مسلمان شخص ساحل پاسوان کو دن دہاڑے لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مار مار کر قتل کر دیا۔ ملزمان ساحل کو گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی ساحل کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے واقعے سے ایک دن قبل ہی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔کانپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں وشال، وویک، وکرم اور اکشے شامل ہے۔