کراچی(نیوزڈیسک) برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے لبنان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انھوں نے کہا اسرائیلی کے راکٹ حملوں سے ہزاروں افراد لبنان چھوڑنے پر مجبور ہیں۔لیور پول میں بطور وزیراعظم لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے سر کئیر اسٹارمر نے کہا لبنانی حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں 550 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حملوں میں درجنوں بچے بھی ہلاک ہوئے۔ سر کئیر اسٹارمر نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔