کراچی (جنگ نیوز) مریم نواز نے اشارہ دے دیا ہے کہ اب تحریک انصاف کو این او سینہیں ملے گی، اب اُنکے ساتھ نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوسری طرف کہا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا مسئلہ تاروں کی مرمت سے نہیں بلکہ فائیو جی کے بعد حل ہوگا۔ حکومت نے عوام کو ٹرک کی نئی بتی کے پیچھے لگادیا۔ اور دُنیا بھر کی ثقافتوں کے رنگ، ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس، ورلڈ کلچر فیسٹیول شروع ہورہا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔