صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریضائیں زیرِ علاج ہیں۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 40 سالہ مریضہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے جنہیں گزشتہ شام اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ میں لیب ٹیسٹ کے نتیجے میں کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھی فاطمہ جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کانگو وائرس کی ایک اور مریضہ زیرِ علاج تھی۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامہ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
کانگو وائرس سے متاثرہ 9 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔