بھارت میں دوسری جماعت کے طالب علم کو کالے جادو کے عمل کے دوران قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر ہاتھرس میں پرائیویٹ اسکول کی کلاس دوئم کے ایک طالب علم کو کالے جادو کی ادائیگی کے دوران قتل کر دیا گیا۔
بچے کو مبینہ طور پر اسکول کے ہاسٹل میں قتل کیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ اسکول کو کامیابی ملے گی۔
بھارتی پولیس کے مطابق اسکول کے ڈائریکٹر، بچے کے والد اور 3 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل کا والد کالے جادو پر یقین رکھتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لڑکے کو اسکول کے باہر ٹیوب ویل کے قریب قتل کرنا چاہتا تھا تاہم جب وہ بچے کو ہاسٹل سے باہر لے جا رہے تھے تو اس نے چیخنا شروع کر دیا جس پر ملزمان نے بچے کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران اسکول کے قریب سے کالے جادو سے متعلق اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں، ملزم نے اس سے قبل 6 ستمبر کو 9 سالہ طالب علم کو بھی بلی چڑھانے کے لیے قتل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تھا۔