پیارے بچو! بارش برستی ہے تو کتنی اچھی لگتی۔ موسم کتنا پیارا ہوجاتا ہے۔آپ کو پتا ہے دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی۔ ’چلی‘ ملک کا ایک ریگستان ہے۔ جس کا نام’ اٹاکاما‘ ہے۔ وہاں کبھی بارش نہیں ہوئی۔
آپ نے بانس کا کھیت دیکھا ہے ؟ اگر نہیں تو بانس تو دیکھے ہوں گے ۔؟ کتنے لمبے لمبے ہوتے ہیں۔ آپ کو پتا ہے ایک بانس24 گھنٹے میں یعنی دن رات میں اس کا قد تین فٹ، تیزی سے بڑھتا ہے۔