اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ 6 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 27.73 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 6 جون تک 16.875 ارب ڈالرز رہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16.68 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 11.675 ارب ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.05 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 5.1994 ارب ڈالرز رہے۔