• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کام کمپنی کا ٹیکس مقدمہ، ایف بی آر کے حق میں فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنی کے ٹیکس مقدمے میں ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ 

عدالتِ عالیہ کے 2 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس بابر ستار کر رہے تھے۔

فیصلے سے ٹیلی کام کمپنی کو 22 ارب روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عدالت نے 59.3 ارب روپے مالیت کے ٹاورز کے لین دین میں ایف بی آر کے مؤقف کی توثیق کی۔

ایف بی آر کے مطابق فیصلے کی رو سے ایف بی آر اندرونِ گروپ کے لین دین میں ٹیکس واجبات کا تعین کر سکتا ہے، ٹیلی کام کمپنی نے 2018ء میں ملک بھر کے اپنے ٹاور اثاثہ جات ذیلی کمپنی کو دیے تھے۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ عدالت نے اندرونِ گروپ منتقلی سے ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے کا ٹیلی کام کمپنی کا مؤقف مسترد کیا، ایف بی آر کی یہ کامیابی وزیرِ اعظم کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید