• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے سوریا کو سری لنکا کی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سنتھ جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد شروع ہو گی۔

سنتھ جے سوریا کی کوچنگ میں سری لنکن ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے اور انگلینڈ کو انکے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر چکی ہے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بھی جیتنے کے قریب ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید