• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے دنیا کا قدیم ترین پنیر دریافت کر لیا گیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کے جنوب میں واقع علاقے ترم طاس سے 3600 سال پرانا پنیر دریافت کیا گیا ہے جسے ایک قدیم ممی کے ساتھ دفنایا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دہائیوں قبل چین میں ایک نوجوان خاتون کے 3600 سال پرانے تابوت کی کھدائی کی گئی تھی۔

کھدائی کے دوران ماہرین آثارِ قدیمہ نے ممی کے پاس سے ایک پراسرار مادہ بھی دریافت کیا تھا جو کہ ممی کی گردن میں زیورات کی طرح پہنایا گیا تھا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ پُراسرار مادہ پنیر ہے جو کہ اب تک کا دریافت کیا گیا سب سے قدیم پنیر ثابت ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ’این بی سی‘ کی ویب سائٹ پر رواں ہفتے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ 

رپورٹ میں تحقیق کے شریک مصنف نے ’این بی سی نیوز‘  کو بتایا کہ یہ کیفر پنیر ( kefir cheese) دنیا کا قدیم ترین پنیر ہے جو کہ اب ایک خشک، سخت اور پتھر نما پنیر بن چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممی کی باقیات سے برآمد کیا گیا یہ بدبودار پنیر گائے اور بکری کے دودھ سے بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ممی کے زیورات سے برآمد ہونے والے اس پنیر پر مفروضہ پیش کیا ہے کہ ممی کو دفناتے ہوئے ساتھ میں پنیر رکھنا تدفین کی رسومات میں سے ایک رسم ہو سکتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید