• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی: ایم ڈی کیٹ نتائج جاری، کامیابی کا تناسب 58.79 فیصد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ڈاؤ یونیورسٹی کراچی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کر دیے۔ جامعہ کے زیراہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 22 ہزار 3 سو 66 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔ 

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیسٹ میں کامیابی کی شرح 58 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔ 

ڈاؤ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 38 ہزار 41 امیدوار شریک ہوئے۔ اوجھا اور این ای ڈی کے دونوں ٹیسٹ سینٹرز میں کل 12 ہزار 5 سو 72 امیدواروں نے حصہ لیا۔ 

دونوں مراکز سے ایم بی بی ایس کےلیے اہل امیدواروں کی تعداد چھ ہزار 9 سو 47 ہے۔ دونوں مراکز سے بی ڈی ایس کےلیے اہل امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 9 سو 41 ہے۔ 

کراچی میں ٹیسٹ این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ہوئے۔ 

جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ٹیسٹ ہوئے۔ 

ضلع شہید بےنظیر آباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیسٹ ہوئے جبکہ لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول اور سکھر میں آئی بی اے پبلک اسکول میں ٹیسٹ لیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید