• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریئر ہال کراچی سے پینٹنگ چوری کی خبر من گھڑت تھی: رضا عباس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کلچر اینڈ اسپورٹس رضا عباس کا کہنا ہے کہ فریئر ہال سے پینٹنگ چوری سے متعلق خبر من گھڑت تھی۔

ڈائریکٹر رضا عباس نے پینٹنگ آرٹسٹ سیفی سومرو کے حوالے کر دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا عباس نے کہا ہے کہ آرٹسٹ سیفی سومرو کو غلط فہمی تھی کہ اس کی پینٹنگ چوری ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جمی انجینئر کی طرف سے کیش ایوارڈ بھی ان کو دیا جائے گا، 2017ء سے ہم نے ان کی پیٹنگ کو محفوظ رکھا تھا۔

تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آرٹسٹ سیفی سومرو نے کہا کہ 2017ء میں جب پیٹنگ دی تھی تو میں اس وقت نیا تھا۔

سیفی سومرو نے کہا کہ نمائش کے بعد میں نے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ پیٹنگ چوری ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آرٹسٹ سیفی سومرو کی پینٹنگز چوری ہونے کے بعد ڈرامے میں نظر آئی تھیں جس کے بعد پولیس کو فن پاروں کی چوری کی درخواست جمع کروا دی گئی تھی۔

سیفی کی اس پینٹنگز کے چوری ہونے کی درخواست فریئر پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 2017ء میں سیفی سومرو کی پینٹنگز کی نمائش فریئر ہال میں ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید