• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بلوچستان اورمتاثرین سیلاب میں امدادی چیکس کی تقسیم پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی دلچسپی سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں کے لئے عالمی اداروں سے جو بحالی قرضے حاصل ہوئے وہ گرانٹ کی شکل میں بلوچستان کو دئیے گئے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی بلوچستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے اور بلوچستان چیئرمین بلاول بھٹو کے دل کے قریب ہے، پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مداوہ کیا، پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل موجود ہےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہیدبینظیر کے سیاسی ورثہ کے حقیقی وارث ہیں اور اسی ورثہ کی حفاظت کرتے ہوئے اور ا ن کے اصولوں کو اپنا کر ہی پاکستان کے محروم طبقات کے مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کی آخری امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید