فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 17 ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی ارم سرور کو کمشنر اپیل ون فیصل آباد جبکہ عبدالحفیظ کو بطور کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ریفنڈ ملتان لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے عاصم حلیم کو بطور ڈائریکٹر ٹو ڈائریکٹوریٹ آف لاء لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ارم شبیر کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ریفنڈ لگادیا گیا ہے۔
نوٹیکفیشن کے مطابق میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 4 لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ محمد ثاقب احمد کو بطور ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور لگا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے بلال ضمیر کو بھی ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔