• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں ری اسٹرکچرنگ، ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ اور ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا۔

ایف بی آر نے بڑے عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی، انضمام، اختیارات میں تبدیلی اور افسران کی ذمے داریوں میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پبلک ریلیشنز کا عہدہ ختم، ممبر ٹیکس پیئرز سروسز قائم کردیا، ممبر اکاونٹنگ کی جگہ ممبر تنظیمی آڈٹ کا عہدہ قائم کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کو آپس میں ضم کر دیا گیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نیا عہدہ قائم ہوگیا۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز کو جواب دہ ہوگا، ڈی جی ریونیو اینالسز ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو رپورٹ کرے گا۔

ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو بھی ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کو جوابدہ ہوگا، ممبران لینڈ ریونیو آپریشنز ممبر آئی ٹی، ڈیجیٹل کے اختیارات استعمال کرے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید