• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے لبنان میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی دراندازی کے بعد لڑائی میں اپنے 8 فوجیو ں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعترافی بیان جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے جنگ کی صورتحال پر الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے ایرانی میزائل حملے کے اگلے ہی روز ملک کے شمالی حصے میں کچھ مقامات پر عوامی اجتماعات پر عائد پابندی میں نرمی کردی ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ نے گولان کی پہاڑیوں پر رہائشی افراد کو کھلے مقامات پر 50 کی تعداد میں جمع ہونے اور بند جگہوں پر 250 تک لوگوں کے اجتماع کی اجازت دے دی ہے

اس کے ساتھ ہی لبنانی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کے انخلا کے احکامات پر بدستور عمل کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید