• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون خرابے کی دھمکی پر کسی سے تعاون نہیں کریں گے، سینیٹر کامران مرتضیٰ


بلاول بھٹو زرداری کے 25 اکتوبر سے پہلے ترامیم کے بیان پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جے یو آئی خون خرابے کی دھمکی پر دباؤ کےتحت کسی سے تعاون نہیں کرے گی۔ آئینی ترامیم کے حوالے سے اب بھی وہی صورتحال ہے، جو 2 ہفتے پہلے تھی۔

سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے ہم سے مسودہ شیئر نہیں کیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے گئے مسودے پر کل بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم ہماری نہیں، حکومت کی ضرورت ہے، حکومتی ترمیم رات کے اندھیرے میں لائی، ٹائمنگ مناسب نہیں، مسلم لیگ نے ترمیم سے متعلق ابتدائی دستاویزات شیئر کیے تھے، 15ستمبر کےبعد ن لیگ کی جانب سے کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کو ساتھ نہ بٹھانے کا حکومتی رویہ مسائل کوجنم دے گا۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ  ہماری سفارشات اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق ہیں، ہمیں بھی الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید