وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال اور ملائیشیا کے وزیرِ تجارت ٹینگکو ظفرالعزیز کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے دو طرفہ تجارتی مواقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی چاول اور حلال گوشت کی ملائیشیا کو برآمدات بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملائیشیا نے پاکستان سے گوشت کی برآمدات کے عمل کو آسان بنانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
پاکستان کی جانب سے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
جام کمال نے ملائیشیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔