• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات: کملا 47 اور ڈونلڈ ٹرمپ پر 40 فیصد ووٹرز کا اعتماد

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ اور بین الاقوامی مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس نے امریکا میں 5نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں ووٹرز کا رجحان جاننے کے لیے مشترکہ طور پر ایک سروے کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سروے میں ڈیموکریٹک کی امیدوار کملا ہیرس پر 47 فیصد ووٹرز نے اعتماد کا اظہار کیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ 40 فیصد ووٹرز کو متوجہ کر پائے۔رائٹرز اور اپسوس کے اس تازہ سروے میں کملا ہیرس کی معیشت اور ملازمتوں کے معاملے پر ٹرمپ کی برتری کو کم کرتی نظر آئیں۔ گزشتہ ماہ کے اس سروے میں ٹرمپ کا مارجن کہیں زیادہ تھا۔امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہونے والی 7 ریاستوں میں کملا ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل ہے۔اس سروے کے لیے رائٹرز اور اپسوس نے ملک بھر میں ایک ہزر 29 ووٹرز کا آن لائن سروے کیا تھا جن میں 871 رجسٹرڈ ووٹرز بھی شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید