• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا لبنان کے لئے مزید 10 ملین پونڈز کی امداد کا اعلان

لندن، لوٹن (شہزاد علی) برطانیہ نے تنازعات کے دوران شہری اموات اور نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر لبنان کے لئے مزید 10 ملین پونڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے، یہ امداد یونیسیف کے ذریعے تقسیم کے لئے اعلان کردہ  5ملین پونڈکے انسانی پیکیج کے علاوہ ہے تاکہ لبنانی عوام کو صاف پانی، صحت اور غذائیت تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ برطانو ی وزیر نسواں، مساوات و ترقی اینیلیز ڈوڈس نے زور دیا کہ انسانی بحران کا دیرپا حل دونوں فریقین کی جانب سے فوری جنگ بندی پر منحصر ہے۔ برطانوی حکومت نے اضافی پروازیں کرایہ پر لے کر لبنان چھوڑنے میں برطانوی شہریوں کی مدد کے لئے بھی فعال اقدامات کئے ہیں۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے لبنان سے برطانوی شہریوں کے انخلا میں مدد کے لئے تعینات فوجی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے قبرص کا دورہ کیا ہے۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق انسانی امداد کو فروغ دینے اور برطانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کے لئے برطانیہ کا عزم جاری تنازعات کے درمیان لبنان اور اس کے شہریوں کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس کی لگن کو واضح کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید