وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ میں نیوکلیئر پروگرام کیلئے متخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون طالبہ مشل شاہ نواز کیانی نے جاپان میں یوتھ لیڈر برائے نیوکلیئر میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ۔ مشل شاہ نواز کیانی کو ٹوکیو، ہیرو شیما، ناگاساکی کے مطالعاتی دورےکیلئے منتخب کیاگیا ، اس موقع پر مشل شاہنواز کیانی نے ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم سے بچ جانے والے لوگوں اور اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں۔ مشل شاہنواز کیانی نے دورہ ٹوکیو کے دوران مختلف وفود سے ملاقات کی۔ مشل شاہ نواز کیانی نے اقوام متحدہ کے فورم سے نیوکلیئر پروگرام کیلئے اپنی تقریر میں عالمی برادری پر متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہونے کے باوجود انسانی حقوق کے چارٹر ، جوہری تخفیف اور عالمی امن کے قیام کیلئے کام کر رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری نئی نوجوان نسل کو آگے لائے اور انہیں بااختیار بنائے۔پاک کشمیر ویلفیئر کونسل کے سربراہ راجہ شکیل کیانی نے مشل کیانی شاندار تقریر پر مبارکباد دی اور انہیں دورہ برطانیہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔