کابل (جنگ نیوز ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر اور سابق کپتان راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی افغان روایات کے مطابق کابل میں ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ تقریب میں محمد نبی سمیت افغان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی، دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی اور انہیں زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے پر مبارکباد دی۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق راشد خان کے ساتھ ان کے تین بھائیوں کی بھی ایک ہی دن شادی طے تھی۔