• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ اور محمود قریشی کے درمیان ملاقات ختم

Over Meeting Between Khurshid Shah And Mehmood Qureshi
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔خورشید شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کل اپوزیشن جماعتوں کےہونے والے اجلاس پرمشاورت کی گئی۔

انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پربھی مشاورت ہوئی اور اسحاق ڈارسے ہونے والی ملاقات پر بھی شاہ محمودقریشی کو آگاہ کیا،امید ہے ناموں پر جمعرات تک کسی نتیجے پرپہنچ جائیں گے۔

اس موقع پر شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سےگزارش ہے کہ ذاتی پسند ناپسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے،ایسے ارکان مقرر کیے جائیں جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کل اپوزیشن اجلاس میں پانامالیکس پرآئندہ کی حکمت عملی طےکی جائے گی،دیانتداری سےکوشش کی لیکن ٹی اوآر پر کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے،کل سرجوڑکربیٹھیں گےاورسوچیں گےکہ ہمارے پاس کیا آپشنز ہیں۔

شاہ محمودنے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کےبیان پروضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے،آئین کا حلف لیا ہے اور اس کی پاسداری کے پابند ہیں،کسی نے غیرجمہوری اقدام اٹھایا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔
تازہ ترین