• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداء کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے: عرفان صدیقی


مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیرِ خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

یہ بات مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیرِ خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ کر کے پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے کہ وہ بھی ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے کارکنوں سے خطاب کریں اور دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید