راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے راستوں کی بندش کے باعث سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی۔
اےٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کے مقدمات کی آج سماعت کرنی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔
یہ سماعت بغیر کارروائی کے 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔