• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس سی او کانفرنس: پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کو طلب کر لیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے سلسلے میں پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا۔

اس حوالے سے فوج کی خدمات سے متعلق قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو طلب کیا گیا ہے، سول آرمڈ فورسز، پولیس سے مل کر فوج ایس سی او کانفرنس میں امن و امان برقرار رکھے گی۔

ایئر پورٹس، راستوں، مقامات اور ارد گرد کے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا، فوج کو واضح غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خطرے کی اطلاع حاصل کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوج دشمن عناصر، ہجوم یا فسادیوں کی طرف سے حملے یا دھمکی کے موقع پر اقدامات کر سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید