• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کا شکریہ جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ --- فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ --- فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اساتذۂ کرام کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج اس مقام پر ہوں۔

عالمی یومِ اساتذہ پر سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی ٹیچر شہید بینظیر بھٹو کو جمہوریت کے لیے قربانی پر سرخ سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت سے ہی قوم کا مستقبل شاندار بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اساتذہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیے بھی کہا ہے کہ سندھ حکومت اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید