• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6خوارج ہلاک جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میںلیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت ،نائیک محمد اللہ،لانس نائیک اخترزمان،لانس نائیک شاہداللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شہید ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کی ایک اور پریس ریلیز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چارباغ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے خوارج گروہ کےسرغنہ عطااللہ عرف مہران سمیت دودہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں کو خوارج بدستورپناہ گاہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،اس کے پیچھے پاکستان سے متصل افغانستان کے وہ علاقے کارفرما ہیں جہاںسیکورٹی فورسز کو مطلوب دہشت گردوںنے ڈیرے ڈال رکھے ہیںاور موقع پاکر پاکستانی سیکورٹی فورسز پر سرحدپار سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوکر حملے کرتے ہیں۔آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے پہلے ان لوگوں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں کو مسکن بنا رکھاتھا،اور اندرون ملک خود کش دھماکوں میں مصروف رہتے تھے۔کچھ عرصہ سے ان افراد نے اسلحے کی نوک پربھتہ خوری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔پاک فوج کے جوان اور افسران دن رات سرچ آپریشن میں مصروف ہیں،جس میں متعدد کامیابیاںملی ہیں،اس دوران قانون کو مطلوب بہت سے دہشت گرد مارے گئے یا گرفتار ہوئے۔ ملک و قوم کی حفاظت پر مامور فوجی جوان اورافسران جواس عظیم مشن کے دوران شہید ہوئے،ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کےنام تاریخ میںہمیشہ کیلئے سنہری حروف سےشاندار الفاظ میںلکھے جائیںگے ۔ان کے عظیم کارنامے آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

تازہ ترین