اسلام آباد (فاروق اقدس)چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی اس مرتبہ پاکستان کے حصے میں آئی ہے پاکستان نے جس کیلئے ابتدائی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے لیکن کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اس میگا ایونٹ میں بھارت شریک ہوگا یا نہیں ایک بڑے سوالیہ نشان کی شکل میں بدستور موجود ہے گو کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان سمیت کرکٹ کے دیگر حلقے بعض خدشات کا اظہار اس لئے بھی کر رہے ہیں کیونکہ کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا چیرمین بھارت کے جے شاہ کو مقرر کردیا ہے جو یکم دسمبر کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔